”بھارتی حکومت نہیں چاہتی ہے کہ میں یہ کام کروں“مشال ملک نے آگاہ کردیا

”بھارتی حکومت نہیں چاہتی ہے کہ میں یہ کام کروں“مشال ملک نے آگاہ کردیا
”بھارتی حکومت نہیں چاہتی ہے کہ میں یہ کام کروں“مشال ملک نے آگاہ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیری رہنما مشال ملک نے کہاہے کہ میر ے خاوند اس وقت ڈیتھ سیل میں ہیں لیکن بھارتی حکومت نہیں چاہتی کہ میں بیرون ملک جاﺅں، ہمیں ایک حکمت عملی کے تحت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانا چاہئے ۔

اے آوائی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ جب تک ہم ایک قوم کے طور پر یہ فیصلہ نہیں کرتے کہ کیا ہم نے مسئلہ کشمیر پر پچاس سال اورلگانے ہیں یا مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر پالیسی کیوں نہیں بنتی جوکچھ ہندوستان وہاں کررہاہے ؟ کشمیری رہنماﺅں کواعتماد میں لیکر  پالیسی بنائی جائے تاکہ پتہ چلے کے مسئلہ کشمیر کو کس طریقے سے عالمی سطح پر اجاگر کیاجانا ہے ۔

ؒمشال ملک کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کی روزکابینہ کے ساتھ میٹنگ ہوتی ہے لیکن کیا ہم کو کبھی بلایاہے؟میر ے خاوند اس وقت ڈیتھ سیل میں ہیں لیکن بھارتی حکومت نہیں چاہتی کہ میں بیرون ملک جاﺅں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک حکمت عملی کے تحت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانا چاہئے ۔کشمیر کابڑا مسئلہ یہ ہے کہ عالمی سطح پر اس ایشو کو اٹھانے میں بھی کمی آرہی ہے ۔

مزید :

قومی -