ہم اس پوزیشن میں نہیں کہ کوئی ایساکام کریں کہ کشمیر کافیصلہ ہمارے حق میں ہوجائے ، دفاعی تجزیہ کارشاہدلطیف کی حقیقت بیانی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار ائرمارشل (ر) شاہد لطیف نے کہاہے کہ اس وقت پاکستان کیلئے اندرونی اوربیرونی محاذ کھلے ہوئے ہیں ،اس وقت ہم اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ کوئی ایسا کام کرسکیں کہ کشمیر کافیصلہ ہمارے حق میں ہوجائے ۔
نجی نیوز چینل 92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد لطیف نے کہا کہ جتنے زور سے ہمارے وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حق میں بات کرتے ہیں، اس سے نہیں لگتا کہ ہم نے کشمیر کامعاملہ چھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس میں بھی کوئی دورائے نہیں کہ کشمیرہماری شہ رگ ہے ۔
شاہد لطیف کاکہنا تھا کہ کشمیرکے حوالے سے جو کچھ ہور ہاہے ، اس وقت ہمارا ٹاکرا مودی جیسے ظالم شخص ہے ، ہماراٹاکرا ایک ایسی قوت سے جوسراسر دہشت گردی پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کیلئے اندرونی اوربیرونی محاذ کھلے ہوئے ہیں ،اس وقت ہم اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ کوئی ایسا کام کرسکیں کہ کشمیر کافیصلہ ہمارے حق میں ہوجائے ۔