سٹیزن پورٹل کے قیام کوکالعدم قرار دینے کیلئے دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ

سٹیزن پورٹل کے قیام کوکالعدم قرار دینے کیلئے دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم پاکستان کے سٹیزن پورٹل کے قیام کوکالعدم قرار دینے کے لئے دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس سیدمظاہرعلی اکبر نقوی نے ڈاکٹر رانا فاروق کی درخواست پر سماعت کی،اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ سٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایات پر قانونی تقاضے پورے کرکے کارروائی کی جاتی ہے،درخواست بے بنیاد ہے،اسے مسترد کیا جائے،درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سٹیزن پورٹل پرشکائت موصول ہوتے ہی یکطرفہ کاروائی کی جاتی ہے،کارروائی سے قبل متعلقہ سرکاری افسر یاملازم کاموقف تک نہیں سنا جاتا۔

سٹیزن پورٹل

مزید :

صفحہ آخر -