میڈیا پروکلاء گردی الفاظ نشر کرنے کیخلاف درخواست،پیمرا سے جواب طلب

      میڈیا پروکلاء گردی الفاظ نشر کرنے کیخلاف درخواست،پیمرا سے جواب طلب

  

 لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ نے وکلاء کی مزیدگرفتاریوں اورمیڈیا پروکلاء گردی کے الفاظ نشر کرنے کے خلاف دائر درخواست پرچیئرمین پیمراء، پریس کونسل آف پاکستان،حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے 18دسمبر کوجواب طلب کرلیا ہے۔ نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے اس درخواست کی اپنے چیمبرمیں سماعت کی،درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی آئی سی واقعہ میں ملوث نہ ہونے والے وکلاء کوبھی پولیس ہراساں کررہی ہے جبکہ میڈیا پر وکلاء کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کئے جارہے ہیں،وکلاء گردی اور وکلاء مافیا کے الفاظ نامناسب اور صحافتی اخلاقیات کے خلاف ہیں۔

 وکلاء گردی

مزید :

صفحہ آخر -