مسابقتی کمیشن نے فلور ملز ایسوسی ایشن پر گندم اور آٹے کی قیمتوں کو فکس کرنے پر ساڑھے سات کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

  مسابقتی کمیشن نے فلور ملز ایسوسی ایشن پر گندم اور آٹے کی قیمتوں کو فکس کرنے ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)مسابقتی کمیشن نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پر گندم اور آٹے کی قیمتوں کو فکس کرنے پر ساڑھے سات کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ پیر کو مسابقتی کمیشن نے تمام معاملے کا جائزہ لینے اور فلور ملز ایسوسی ایشن کو صفائی کا موقع دینے کے بعد اپنا آرڈر جاری کر دیا،آرڈر کے مطابق فلارز ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں کو فکس کرنے کے ساتھ ساتھ، آٹے کی پروڈکشن کی مقدار کو بھی فکس کیا، ایسوسی ایشن نے حساس تجارتی معلومات کے تبادلے کے لئے اپنا پلیٹ فارم فراہم کیا، جو کمپیٹیشن ایکٹ کے شق 4 کی خلاف ورزی ہے۔

مسابقتی کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -