کامیاب ہو کر جوہرٹاؤن کی خدمت کیلئے ڈیلرز برادری کو ایک سسٹم دے کر جائینگے: احسان الحق چودھری

کامیاب ہو کر جوہرٹاؤن کی خدمت کیلئے ڈیلرز برادری کو ایک سسٹم دے کر جائینگے: ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)جوہر ٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز اینڈ بلڈرز کے 18دسمبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے انتخابی مہم کے آخری روز الخدمت گروپ اور فاؤنڈر گروپ کی طرف سے بھر پور طاقت کا مظاہرہ،فاؤنڈر گروپ کے صدارتی امیدوار چودھری شفقت بندیشہ نے18دسمبر کے دن کو فاؤنڈر گروپ کی فتح کا دن قرار دیا سیکرٹری کے امیدوار احسان الحق چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب ہو کر جوہر ٹاؤن کی خدمت کیلئے ڈیلرز برادری کوایک سسٹم دے کر جائیں گے اور ڈیلرز برادری کو ساتھ لے کر چلیں گے ان کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں 18دسمبر کو جھنڈے پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کرائیں،سینکڑوں افراد کی شرکت نے ہمارے حوصلے بڑھا دئیے

مزید :

صفحہ آخر -