پنجاب اسمبلی،اپوزیشن کی قانون سازی پر ترامیم پیش کرنے کی تیاریاں

        پنجاب اسمبلی،اپوزیشن کی قانون سازی پر ترامیم پیش کرنے کی تیاریاں

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی کے 18 دسمبر سے شروع ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن نے حکومت کی جانب سے پیش کیے جانیوالے مسودات قانون پر اپنی ترامیم پیش کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ن لیگ نے قانون سازی پر اپنی ترامیم پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔مسلم لیگ ن حکومتی بلوں، پنجائیت بل، پیرول سروس بل اور لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر اپنی ترامیم جمع کرائی گی۔ اپوزیشن رکن وارث کلو نے کہا ہے کہ حکومت نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل،اور پنجائیت بل پر شب خون مارا تھا۔ اگر ہماری ترامیم لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر اس وقت پاس کر لی جاتیں تو حکومت کو آج ہائیکورٹ میں سبکی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

پنجاب اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -