والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو قطرے ضرور پلائیں،فیاض چوہان

والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو قطرے ضرور پلائیں،فیاض چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہری اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین اور وٹامن اے کے ذریعے ہمیشہ کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یو سی 22 میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح، خانہ بدوشوں کی بستی میں ایک بچے کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے اور حلقے کے دورے کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس سال پولیو کے 104 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں جو باعث تشویش ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے شہریوں کو بتایا کہ انہوں نے ذاتی دلچسپی لے کر چالیس لاکھ روپے کی کثیر رقم سے بڑے نالوں کی صفائی گہرائی تک کرائی ہے جسکی وجہ سے اس سال شدید بارشوں کی باوجود سیلابی صورتحال پیدا نہیں ہو ئی۔ صوبائی وزیر اپنے دورے کے دوران حلقے میں گزشتہ دنوں وفات پا جانے والے خواتین و حضرات کے لواحقین سے تعزیت کے لیئے ان کے گھروں میں گئے اور مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لیئے صبر کی دعا کی۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ آخر -