سانحہ ساہیوال کی طرح پی آئی سی واقعہ بھی بے نتیجہ رہیگا،اعتزاز احسن

سانحہ ساہیوال کی طرح پی آئی سی واقعہ بھی بے نتیجہ رہیگا،اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)ممتاز ماہر قانون بیرسٹرچودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کی طرح پی آئی سی واقعے کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ہماری قوم قانون کو مانتی ہے لیکن اس کے باوجود قانون پر عملدرآمد نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار وکلا کو بڑے غلط انداز میں چہرے ڈھانپ کر عدالتوں میں پیش کیا گیا، ویسے بھی گرفتار وکلا کے نام تو اخبارات میں چھپ چکے ہیں تاہم اس حوالے سے پولیس کا موقف قدرے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر مقدمے میں ججز اور وکلا کا اختلاف رہا ہے لیکن ججز اب بہت زیادہ متکبر ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے بار کے انتخابات ایک سال کے بجائے تین سال بعد ہونے چاہئیں تاکہ یہاں بھی وکلا شدت پسندی کچھ کم ہو۔ بار کا امیدوار ہر سال کوشش کرتا ہے کہ میں اپنے ووٹرز کو یہ دکھا سکوں کے میں کسی سے نہیں ڈرتا ہوں اور ججز کی بے عزتی کر سکتا ہوں۔ جس کی وجہ سے ایسے واقعات ہوتے ہیں۔ جب تک قانون پر عملدرآمد نہیں کرایا جائے گا تو مسئلہ رہے گا۔
اعتزاز احسن

مزید :

صفحہ آخر -