حکومت نے 15 ماہ میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا،مریم اورنگزیب

حکومت نے 15 ماہ میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے15 ماہ میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، ملک پر مسلط نالائق حکمرانوں نے معیشت تباہ کر دی، لوگوں کے پاس ادویات اور روٹی کیلئے پیسے نہیں، نواز شریف اور شہباز شریف نے محنت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا تھا، لوگ انہیں دعائیں دیتے ہیں۔ پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت سے کوئی بھی سوال پوچھا جائے تو جواب میں چور چور اور ڈاکو ڈاکو سننے کو ملتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہ سانحہ اے پی ایس اندوہناک واقعہ تھا،موجودہ حکومت کی ترجیحات میں نیشنل ایکشن پلان نظر نہیں آتا۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -