سپریم کورٹ، آئی بی ملازمین کی سنیارٹی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ، آئی بی ملازمین کی سنیارٹی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے انٹیلی جنس بیورو کے ملازمین کی سنیارٹی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پیر کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت وکیل بابر اعوان نے کہاکہ یہ مقدمہ آرٹیکل 184/3 میں نہیں آتا،یہ مقدمہ سرکاری ملازمین کے درمیان ہے اس میں مفاد عامہ کا کوئی معاملہ نہیں۔ وکیل بابر اعوان نے کہاکہ ملازمین کی سیاسی بھرتیاں یا بھرتی کے حوالے سے کوئی لاقانونیت بھی ثابت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ اس مقدمے میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ بنانے کی ضرورت ہے، کچھ ملازمین کو بغیر کسی الزام اور شوکاز نوٹس کے بغیر ہی برطرف کردیا گیا۔وکیل بابر اعوان نے کہاکہ ان ملازمین کو ایک حکومت میں نوکری پر رکھ لیا جاتا ہے جبکہ دوسری حکومت گھر بھیج دیتی ہے، آرٹیکل 3 کے تحت ان ملازمین کا بدترین استحصال کیا جارہا ہے۔وکیل بابر اعوان نے کہاکہ اگر یہ درخواست منظور ہوئی تو ہزاروں لوگوں کا نقصان ہوگا۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ ہم نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے،بھرتیوں کے طریقہ کار اور دیگر معاملات میں نہیں جائیں گے۔ وکیل کامران مرتضیٰ نے کہاکہ اس مقدمے کی باعث ایک نیا پنڈورہ باکس کھل جائے گا۔ وکیل اکرم شیخ نے کہاکہ ملازمین کو آزمائشی مدت کے دوران ہی نکال دیا گیا تھا، اس کی وجہ سیاسی نہیں تھی بلکہ وزارت خزانہ کی جانب سے منظوری نہیں ہوئی۔ دلائل سنے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -