عمران خان نے کشمیر پر بھرپور تقاریر کیں،بتائیں کیا بہتری آئی،قمر زمان

عمران خان نے کشمیر پر بھرپور تقاریر کیں،بتائیں کیا بہتری آئی،قمر زمان

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ قوم وزیر اعظم عمران خان سے پوچھ رہی ہے کہ گیس،پیٹرول کی قیمتوں میں کمی لانے کے دعوے کہاں گئے؟عمران خان کوئی ایک وعدہ بتا دیں جووعدہ انہوں نے پورا کیا ہو؟ عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی قومی پیدوار گررہی ہے اگلے سال مزید گرجائے گی، پاکستان کومزید قرضے لینے پڑیں گے،اسٹیٹ بنک کہہ رہا ہے کہ بیرون ملک جو پیسہ گیا وہ جائز طریقہ سے گیا ہے،واپس نہیں آسکتا، اسی لیے اب عمران خان نے 200ارب روپے کانام لینا چھوڑ دیا ہے،یہ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے6ہزارارب روپے کا قرض لیا،میاں نواز شریف نے14ہزار ارب روپے کا قرض لیا،انہوں نے پچھلے سواسال میں 13ہزار ارب روپے کا قرض لیا ہے اور مزید قرض ابھی لینے ہیں۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے سول لائن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں پر پوری دنیا سراپا احتجاج اورحیران ہے،اورآج ہمارئے لیے لمحہ فکریہ ہے،کہ پاکستان جس بحران کا شکار ہے،وہ بہت ہی گہرا ہے،پتہ نہیں ہم اس سے باہر آبھی سکتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اب حال یہ ہے کہ نہ فوج کا احتساب ہوسکتا ہے نہ عدلیہ کا اورنہ حکومت کا نیب احتساب کرسکتی ہے،نہ نیب کاروباری افراد کا احتساب کرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ حکومت کشمیر میں بھارتی کرفیو ختم نہیں کرواسکی۔عمران خان کی تقریروں سے کشمیر کے اندر کیا بہتری لائی؟۔

قمر زمان

مزید :

صفحہ آخر -