وزیراعلیٰ پنجاب سے پی ٹی آئی برطانیہ کے سینئررہنما چوہدری آفتاب کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سے پی ٹی آئی برطانیہ کے سینئررہنما چوہدری آفتاب کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے سینئررہنما چوہدری آفتاب نے لاہور میں ملاقات کی نمائندہ پاکستان کو چوہدری آفتاب نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعلی عثمان بزدار کواوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔دیارغیر میں محنت کر کے قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھیجنے والوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ہماری حکومت نے پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کو فعال کیا ہے یہ کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اہم کردارادا کررہا ہے اورضلع کی سطح پر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہے اوورسیز پاکستانیو ں کو ہر طرح کی سہولتیں دیں گے۔ عثمان بزادر نے کہاملکی معیشت کے فروغ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتے حکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ یقینی بنائے گی آخر میں چوہدری آفتاب نے وزیراعلی پنجاب کو برطانیہ کے دورے کی دعوت بھی دی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہاپہلی فرصت میں برطانیہ کا دورہ کروں گا۔
ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -