بینظیربھٹو کی برسی 27دسمبرکو راولپنڈی میں منائی جائے گی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کی شہید چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کی 27دسمبر کو برسی منائی جائے گی اس حوالے سے مرکزی تقریب ان کی جائے شہادت لیاقت باغ راولپنڈی منعقد ہو گی۔برسی میں شرکت کے لئے تیاریوں کے سلسلہ میں گزشتہ روز پیپلز پارٹی پنجاب کے سنیئر نائب صدر چودھری محمد اسلم گل کی صدارت میں ان کے حلقہ انتخاب کی پی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صداقت شیروانی اور زون کے دوسرے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری اسلم گل کا کہنا تھا کہ لاہور کے کارکنان پہلے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے لاہور کے ورکر کنونشن میں شرکت کریں گے اور پھر ستائیس دسمبر کو سارے قافلے پنڈی جائیں گے اور ہم وہاں بلاول بھٹو کی سر پرستی میں ہونے والی اس تقریب میں اس عزم کااعادہ کریں گے کہ بھٹو شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کی جائے گی اور مقاصد کے حصول تک یہ تحریک جاری رہے گی۔اس اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شہداء اور سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔
بے نظیر برسی