بداخلاقی کیس، بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کلدیپ سنگھ مجرم قرار

      بداخلاقی کیس، بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کلدیپ سنگھ مجرم قرار

  

نئی دہلی (این این آئی)نئی دلی کی ایک عدالت نے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کلدیپ سنگھ سینگر کو اناؤ بداخلاقی کیس میں مجرم قرار دے دیا انہیں سزا 19 دسمبر کو سنائی جائے گی۔بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کلدیپ سنگھ سینگر کیخلاف ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ میں لڑکی کے اغواء اور بداخلاقی کے کیس کی سماعت نئی دلی کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے کلدیپ سنگھ کو مجرم قرار دیا جبکہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم ششی سنگھ کو بری کردیا۔عدالت نے کیس میں تاخیر کرنے پر سی بی آئی کی سرزنش بھی کی۔ دو سال قبل یوپی کے ضلع اناؤ میں کلدیپ سنگھ نامی شخص نے ایک نابالغ لڑکی کو اغواء کرکے اس سے بداخلاقی کی تھی جس کے بعد اس پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا، جس کے دوران لڑکی کی دو قریبی رشتہ دارخواتین اس وقت ہلاک ہوگئیں جب یہ تینوں ایک کار میں سفر کر رہی تھیں جسے ایک ٹرک نے ٹکر مار دی تھی۔اس قاتلانہ حملے کے بعد بھی کیس جاری رہا اور اس دوران اپریل 2018 میں لڑکی کے والد کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جو دوران قید انتقال کرگئے۔

کلدیپ سنگھ

مزید :

صفحہ آخر -