زرداری سے زیادہ (ن)لیگ نے ملک کونقصان پہنچایا، عمر ایوب 

       زرداری سے زیادہ (ن)لیگ نے ملک کونقصان پہنچایا، عمر ایوب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(آن لائن)وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جرات مند اور نڈر لیڈر ہیں، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان کو زرداری سے زیادہ مسلم لیگ (ن) نے نقصان پہنچایا اور ملک قرضوں کے بوجھ تلے آیا، 10 کروڑ روپے کی لاگت سے کیالہ، بٹالہ، گھوڑا باز گراں سمیت ہر گاؤں کو گیس بجلی کے عملی منصوبے دیں گے، پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت کی رہنمائی سے تمام علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے۔وہ تحصیل حویلیاں کی یونین کونسل گڑھی پھلگراں کے علاقہ بٹالہ میں گیس منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر عوامی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ 
عمر ایوب 

مزید :

صفحہ آخر -