تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کر سکتے ہیں: عارف علوی

تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کر سکتے ہیں: عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تعلیم کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غربت کم کرنے کے لئے تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اہم ہیں، دنیا کو درپیش ماحولیات جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے تعلیم یافتہ انسانیت کی ضرورت ہے، تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم اور دنیا کی بہتر انداز میں خدمت کرسکتے ہیں، نئی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر ملک میں تعلیم کی نچلی سطح تک فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ پانچ ماہ سے سکول بند ہیں، کسی کو سکولوں کے کھلنے کا معلوم نہیں ہے، بھارت میں مذہب کے نام پر نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ پیر کو علم پاسیبل سمٹ 2019 سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ برٹش کونسل کا یہ پروگرام خوش آئند ہے، یہ میرا اور موجودہ حکومت کا ہر دل عزیز مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب بچوں کو سکول لانے کے لئے ایک سماجی تنظیم سے مل کر کام کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے صحت عامہ اور تعلیم کو معاشرتی خدمت کے لئے چنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برٹش کونسل کی جانب سے 3 لاکھ85 ہزار آٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لانا بہت بڑی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے، دنیا کو درپیش ماحولیات جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے تعلیم یافتہ انسانیت کی ضرورت ہے، تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم اور دنیا کی بہتر انداز میں خدمت کرسکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ برطانوی حکومت پاکستان میں تعلیم کے شعبہ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ برطانوی شہزادہ ولیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر اس حوالے سے ان سے بھی بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مسلمانان ہند کی تاریخ میں سرسید احمد خان نے نمایاں تعلیمی خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے مسلمانوں پر بار بار تعلیم کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کریٹن ٹرنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم پاکستانی نوجوانوں کے لئے اہم ہے۔ پاکستان بھر کے 65 اضلاع میں برٹش کونسل سکول سے باہر بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی تاریخ طویل ہے، برطانیہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کررہا ہے۔ تقریب سے کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل عامر رمضان، ریجنل ڈائریکٹر سوسائٹی جنوبی ایشیابرٹش کونسل شازیہ خاور نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے دوران سانحہ اے پی ایس کے پانچ سال ہونے پر شہداکو شرکانے 30 سیکنڈ خاموشی سے کھڑے ہو کر خراج عقیدت پیش کی۔
عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -