نیو ایئر نائٹ کیلئے روزانہ 40ہزا ر سے زائد شراب کی بوتلیں فروخت ہونیکا انکشاف
لاہور(رپورٹ۔ یو نس با ٹھ) ہیپی نیو ائیر نائٹ کی آمد پر شہر کے مختلف ہو ٹلو ں میں پو لیس ومحکمہ ایکسائز نے انتظا میہ سے ساز باز کر کے شراب کی غیر قا نونی اور کھلے عا م فروخت شروع کر دی ہے۔ پر مٹ کا خیا ل نہیں رکھا جا تا۔ اور شراب کی بو تل 500روپے سے 5 ہزار روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔ پو لیس مبینہ طور پر رشوت وصول کر کے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر نے لگی۔ مختلف ہو ٹلوں میں روزانہ 40ہزار سے زائد بو تلیں فروخت ہو نے کا انکشا ف ہواہے۔جبکہ محکمہ ایکسائز کا عملہ شراب مہنگے داموں اور غیر قا نو نی فروخت کر نے کے عوض روزانہ مبینہ طور پر ایک لا کھ ر وپے سے زائد رقم مختلف ہو ٹلو ں کی انتظا میہ سے وصو ل کررہا ہے۔ با خبر زرائع سے معلوم ہواہے نئے سال کی آمد کے موقع پر شہریوں نے ہیپی نیو ائیر نائٹ منانے کے لیے شراب اکھٹی کر نا شروع کر دی ہے۔ شہر بھر کے چھو ٹے اور بڑے ہو ٹلو ں میں محکمہ ایکسائز کے تعا ون سے شراب کے غیر قانو نی فروخت ہونے کا انکشا ف ہوا ہے۔تما م بڑ ے یعنی فائیو سٹار ہو ٹلو ں پرمحکمہ ایکسائز کا عملہ تعینات ہو نے کے با وجود وہا ں پر بھی شراب پر مٹ کے موجود نہ ہو نے پر مہنگے دا مو ں فروخت کی جا رہی ہے اور اس غیر قا نو نی کا م میں محکمہ ایکسائز کا عملہ ملوث ہے۔اوروہ اس مکرو ہ دھند ے کے عوض مبینہ طور پر رشوت وصول کر تا ہے۔شہر کے مختلف ہوٹلو ں میں فروخت ہو نے وا لی شرا ب کے متعلق زرائع نے دعو ی کیا ہے کہ روزانہ 40ہزار سے زائد بو تلیں فروخت ہو رہی ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 7ہزار سے زائد غیر مسلمو ں کے لیے شراب کے پر مٹ بھی جا ر ی کیے گئے ہیں۔جب کہ شراب جو فروخت ہو رہی ہے اس کی سیل پر مٹ سے ہت کر کہیں زیا د ہ ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہر کے مختلف علا قو ں میں محکمہ ایکسائز کے انسپکٹروں نے شراب کی فروخت کے لیے اپنے سیل پوائنٹ بھی بنا رکھے ہیں جہا ں شراب کی غیر قا نو نی فروخت ہو تی ہے۔اس مکرو ہ دھند ے کے لیے انہو ں نے کئی شرابیو ں کو سا تھ ملا رکھا ہے جو وہا ں سے شرا ب کی غیر قا نو نی خر یدار ی میں ملو ث ہیں۔فائیو سٹار ہوٹل کی بار میں تعینا ت محکمہ ایکسائز کے ایک اہلکار نے بتا یا ہے کہ ہما رے اپنے ہی محکمے کے ملاز مین نے محکمے کا ستیا نا س کر دیا ہے۔ اگرٹھیک طر یقے سے پر مٹ کے مطا بق ہو ٹلو ں کو ان کے کو ٹہ کے مطا بق شراب کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے تو ایک منا سب اور اچھا محکمہ ایکسائز کو ریو نیو حاصل ہو سکتا ہے ہو ٹلو ں پر شراب کی غیر قا نو نی فروخت میں محکمہ ایکسائز کا عملہ سو فیصد ملوث ہے اور اس سے محکمے کی بد نا می ہو رہی ہے۔اس مکروہ دھند ے میں محکمہ ایکسائز کا چھوٹاعملہ ہی نہیں بڑے افسران بھی ملو ث ہیں سیکر ٹر ی ایکسائز کواس با ت کا نو ٹس لینا چا ہیے۔
شراب فروخت