مہاتیر کی عمران کو گاڑی ایک بھائی کا دوسرے کوتحفہ، ملائشین ہائی کمشنر

مہاتیر کی عمران کو گاڑی ایک بھائی کا دوسرے کوتحفہ، ملائشین ہائی کمشنر

  

اسلام آباد (آئی این پی/ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے تحفے میں دی گئی  گاڑی  پاکستان پہنچ گئی،ملائیشین ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ گاڑی ایک بھائی کی طرف سے دوسرے بھائی کو تحفہ ہے، ملائشیا پاکستان تجارت میں مزید بہتری آرہی ہے، 2021 میں پاکستان میں ملائیشین گاڑیوں کی پیداوار شروع ہو گی، ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں، ہمارے وزرائے اعظم کی ملاقاتیں انتہائی اہمیت کی حامل رہی ہیں،وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے گاڑی کے تحفے پر ڈاکٹرمہاتیر کا شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ ہم ملائیشین گاڑی کو بہت جلد پاکستانی سڑکوں پر دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ ملائیشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دی اور وہ ہمارے دل کے بہت قریب ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سال مارچ میں یوم پاکستان کی تقریبات میں شامل ہونے کے لیے  جب ملائشیا کے وزیراعظم ینگ آمت برہورمت تن ڈاکٹر مہاتیر محمد نے پاکستان کا دورہ کیا تو  انھوں نے یادگاری تختی کے دستخط کے موقع پروزیراعظم پاکستان  عمران خان کو Proton x70 گاڑ ی بطور تحفہ دی۔آج  ملائشیا کے PRoton گاڑی بنانے والوں نے  Proton x70 حکومت پاکستان کے حوالے کی۔  حوالگی کی تقریب میں ملائشیا کی جانب سے پاکستان میں ملائشیا کے ہائی کمشنر جناب اکرام محمد ابراہیم اور Proton کے ڈائریکٹر آف انٹرنیشنل پروموشنز این۔ خالد یوسف نے نمائندگی کی۔ جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس، ٹیکسٹائل، انڈسٹری اینڈ پروڈکشن اور انویسٹمنٹ جناب عبد الرزاق داؤد نے حکومت پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گاڑی موصول کی۔ Proton گاڑیوں کے پاکستان میں آفیشل ڈسٹریبیوٹرز الحاج آٹوموٹیو کے چئیرمین جناب الحاج شاہ جی گل آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔واضح رہے ملائشیا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو تحفہ میں دی جانے والی گاڑی کی قیمت 98 ہزار 400 ملائشین رنگٹ (پاکستانی تقریبا 38 لاکھ) ہے۔

گاڑی

مزید :

صفحہ آخر -