مشرف غداری کیس، کارروائی رکوانے کیلئے دائر درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری

مشرف غداری کیس، کارروائی رکوانے کیلئے دائر درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی کارروائی رکوانے کے لئے دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت کو 17دسمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔مسٹرجسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار اظہرصدیق کا موقف ہے کہ خصوصی عدالت کی کاروائی کا مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے، عدالتی فیصلہ آنے تک خصوصی عدالت کی کاروائی روکی جائے۔پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی۔

مشرف غداری

مزید :

صفحہ آخر -