سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی، شیراعظم خان وزیر

سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی، شیراعظم خان وزیر

  

بنوں (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ان قربانیوں کے نتیجے میں قوم متحد ہوئی پانچ سال بعد بھی قوم کے زخم تازہ ہیں 16دسمبر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ہماری ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں اٹھارویں ترمیم پر کسی کو بھی حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے نا اہل حکمرانوں نے آئین کا خلیہ بھگاڑنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مہنگائی،بیروزگاری اور انتشار کی سیاست کے سوا کچھ نہیں دیا حکومت نے عوام کو مہنگائی کے اژدھا سے ڈسا ہے آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا انتخابی نشان بیٹ عوام کو سانپ نظر آئیگا اور لوگ کسی صورت مہنگائی کے سانپ پر مہر نہیں لگائیں گے عمران خان کے پاس ایک موقع تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹھیک کرتے لیکن وہ بھی ان سے نہ ہوسکا عوام کی جانب سے بیٹ کو دی جانے والی بد دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کو لگ گئیں اور آج قومی کرکٹ ٹیم کا وہی حال ہے جو کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اناڑی حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے اور غلط فیصلوں کے ذریعے کشمیر کا معاملہ بھی الجھادیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں انتقامی سیاست کی بنیاد ڈالی ہے اور سیاسی مخالفین کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں جیلوں میں ڈال کر حکومت نہیں چلائی جاسکتی ہے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ضمانت پر رہائی حق اور سچائی کی فتح ہے اور تحریک انصاف حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے جلد ہی نا اہل اور سلیکٹڈحکمرانوں کی سیاسی کشتی ڈوبنے والی ہے اور آئندہ الیکشن میں کوئی بھی سیاستدان تحریک انصاف کے نشان پر الیکشن لڑنے سے گھبرائیگا اور تحریک انصاف کو امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -