نوشہرہ، پولیس کی مختلف مقامات پر کارراوئیاں، 30گاڑیوں سے 21کلو چرس برآمد

نوشہرہ، پولیس کی مختلف مقامات پر کارراوئیاں، 30گاڑیوں سے 21کلو چرس برآمد

  

نوشہر(بیورورپورٹ)نوشہرہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے منشیات سمگل کرنے کوشش ناکام بنادی،تین مختلف کاروائیوں کے دوران تین موٹر کاروں کے خفیہ خانوں سے 21کلوگرام چرس, 600 گرام آفیون,500 گرام ہیروئن اور 200 گرام آئس برآمد۔04ملزمان گرفتار۔ ڈسٹر کٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار کے خصوصی احکامات پرضلع بھر میں منشیات سمگل کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری۔سیدالامین خان SHO پبی نے بمعہ پولیس نفری چوکی تارو جبہ کیساتھ ناکہ بندی کی تھی۔گاڑیوں کی چیکنگ جاری تھی۔موٹر کار نمبری 6552LXN کو بغرض تلاشی روکا گیا۔تلاشی لینے پر موٹر کار خفیہ خانوں سے 9.7 کلوگرام چرس برآمد۔ملزم شمس القمر ولد فیروز الدین ساکن پیر پیائی گرفتار۔مختیار خان SHO تھانہ اضاخیل کی نگرانی میں عجب باغ کے مقام پر ناکہ بندی کی گئی تھی۔ ایک مشکوک موٹر کار کو روکاگیا۔موٹرکار نمبری 2232BB کی تلاشی لینے پر 6.1 کلوگرام چرس برآمد,600 گرام افیون اور 210 گرام آئس برآمد۔ملزم محمد یاسین ولد امان اللہ ساکن خیبر ایجنسی گرفتار۔عثمان غنی خانSI تھانہ رسالپور نے رشکئی کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔دروان ناکہ بندی ایک موٹر کار نمبری 0068 LRN کو روکا۔تلاشی لینے پر خفیہ خانو ں سے 5.3کلو گرام چرس اور 500گرام ہیروئن برامد۔ملزمان عرفان ولد گل رحمان اور پیرزادہ ولد حمید شیر ساکن جمرود موقع پر گرفتار۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -