مقبوضہ کشمیر میں بھارتی نازی حکومت نے لاکھوں نہتے افراد کو یرغمال بنارکھا ہے، اسدعمر

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی نازی حکومت نے لاکھوں نہتے افراد کو یرغمال ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی نازی حکومت نے لاکھوں نہتے افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے، اس پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناری حکومت نے گزشتہ کئی ماہ سے لاکھوں نہتے افراد کو کرفیو کے ذریعے یرغمال بنا رکھا ہے جس پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں انتہا پسند طبقہ اب بھارت سے مسلمانوں اور عیسائیوں کے خاتمے کے لئے کھلے عام تحریک چلا رہا ہے اور وہ اس پر فخر بھی محسوس کرتے ہیں۔

اسد عمر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -