شدت پسند نظریات مسلط کرنیوالوں کو نشان عبرت بنانا ہو گا،نیر حسین بخاری

      شدت پسند نظریات مسلط کرنیوالوں کو نشان عبرت بنانا ہو گا،نیر حسین بخاری

  

اسلام آباد (آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ سانحہ اے پی ایس سفاکانہ ذینیت کی مجرمانہ کارروائی تھی،شدت پسندانہ نظریات مسلط کرنے والوں کے ہاتھ نہ روکے گئے تو مستقبل خطرے میں رہے گا، درسگاہوں پر حملہ کرنیو الے بیمار ذہنیت اور جاہلیت کے پیروکار ہیں، شدت پسندانہ نظریات مسلط کرنے والوں کو نشان عبرت بنانا ہو گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس سفاکانہ ذینیت کی مجرمانہ کارروائی تھی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو اور کارکنوں نے محفوظ پاکستان کی خاطر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہادتیں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلف دوٹوک موقف پر کھڑی رہے گی۔دہشت گردوں کے سرپرست سہولت کار اورمددگار وفاقی کابینہ میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد اشد ضروری ہے،قوم بم بارود اسلحہ برداروں کا مقابلہ قلم اور کتاب سے کرنے کا عہد کرے۔

شدت پسند

مزید :

پشاورصفحہ آخر -