پشاور،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،8 گرفتار،افیون وچرس برآمد

      پشاور،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،8 گرفتار،افیون وچرس برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے شہر بھر میں مختلف تھانوں کی حدود میں کاروائیاں کرتے ہوئے 8مشہور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا،جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں آئس، افیون اور چرس برآمد کر لی ہے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس نے اہم کاروائیاں کرکے کا میابی حاصل کی ہے جس کے دوران تھانہ پشتخرہ پولیس نے ملزم افتخار حسین ولد صادق حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہزارو روپے مالیت کی 155گرام آئس، تھانہ سربند پولیس نے 70گرام آئس اور دو کلو گرام آفیون،تھانہ چمکنی پولیس نے ملزم احمد خان ولد گلاب کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 40گرام آئس،تھانہ فقیر آباد پولیس نے منشیات فروش منظور ولد منور کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو چرس اور 20گرام آئس،تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے ملزم محمد شفیق ولد حکمت کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس، جبکہ تھانہ ناصر باغ،حیات آباداور ریگی پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے تین کلو گرام چرس برآمد کر لی تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے رہزنی کی نیت سے بیٹھے ملزم فیاض ولد فراز سکنہ ضلع ممند کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -