ڈالر 10پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاری حجم میں ڈیڑھ کھرب کا اضافہ

ڈالر 10پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاری حجم میں ڈیڑھ کھرب کا ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 41ہزارپوائنٹس کی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 728.29پوائنٹس کے اضافے سے41644.88پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 70.58فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیاجس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 48ارب 71کروڑ3لاکھ روپے بڑھ گئے اورکاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت32.16فیصد زائدرہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس728.29پوائنٹس کے اضافے سے41644.88پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 349.73پوائنٹس کے اضافے سے 18969پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 551.75پوائنٹس کے اضافے سے 29871.91پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور391کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے276 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ96میں کمی اور19میں استحکام رہا تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 48ارب 71کروڑ3لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے کا حجم بڑھ کر80کھرب51ارب13کروڑ27لاکھ روپے ہوگئی۔ مقامی اوپن مارکیٹ میں پیرکو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ انٹر بینک میں ڈالر10پیسے مہنگا ہوگیا ۔جسکے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید155.05 روپے اور قیمت فروخت155.15روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی جسکے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -