صوبائی وزیر قانون اور وزیر خزانہ کا دورہئ جنوبی کوریا

صوبائی وزیر قانون اور وزیر خزانہ کا دورہئ جنوبی کوریا

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختو نحوا کیوزیر قانون سلطان محمد خان اور وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کوریا ہائڈرو اینڈ نیوکلیئر پاور کمپنی کے صدر، چیف ایگزیکٹو اور ان کی ٹیم سے کمپنی کے ہیڈ کوارٹر گوانجو، جنوبی کوریا میں ملاقات کی اورخیبر پختونحوا میں سرمایہ کاری کے بارے میں اہم تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔ کمپنی کے عہدیداروں نے صوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایاکاری کا عندیہ سمیت کوہستان میں سپٹ گاہ496 میگا واٹ ہائڈرو پاور سٹیشن کی تعمیر کے علاوہ سولر اور ونڈ پاور سٹیشنز میں سرمایاکاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ یہ ہائیڈرو پاور سٹیشن صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا منصوبہ ہوگا جسمیں صوبائی حکومت کی 26 فیصد شراکت داری ہوگی۔ صوبائی وزراء نے کمپنی کے عہدیداروں کو صوبائی حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ملاقات کے دوران کے ایچ این پی کے اعلی افسران نے فیصلہ کیا کہ انکی ٹیم عنقریب صوبہ خیبر پختونخواہ کا دورہ کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -