اپوزیشن جماعتوں کو عمران فوبیا ہوگیا ہے،سعید خان میدادخیل

  اپوزیشن جماعتوں کو عمران فوبیا ہوگیا ہے،سعید خان میدادخیل

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے نائب صدرطارق سعیدخان میدادخیل نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو وزیراعظم عمران خان فوبیاں ہوگیااس لئے سب چوراکٹھے ہوکراپنی کرپشن چھپارہے ہیں تاہم اُنہیں معلوم نہیں کہ وزیراعظم عمران خان اُن کاہرجگہ پیچھاکریں گے اوروہ احتسابی عمل سے بچ نہیں سکتے ہیں‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں میڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ ضلع لکی مروت سمیت جنوبی اضلاع ہمیشہ کے لئے حکمرانوں کی نظروں سے اُوجھل تھی اورکسی نے بھی جنوبی اضلاع کی ترقی کے لئے جدوجہدنہیں کی اور موجودہ صوبائی حکومت نے سب سے پہلے خیبرپختونخواکے پسماندجنوبی اضلاع کی ترقی کے لئے پشاورتاڈیرہ اسماعیل تک موٹروے کی منظوردیدی جس کی تکمیل سے جنوبی اضلاع کے عوام کے لئے آمدورفت کے ساتھ کاروباراورزندگی کے تمام شعبوں میں بہتری آئیگی اسی طرح درآمدات اوربرآمدات میں اضافے سے ملک کی ترقی پرمثبت اثرپڑے گااُنہوں نے مزیدکہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے دورحکومتوں میں اقرباپروری اورکریشن کے بازارگرم رکھے تھے اورعوام کاپیسہ باہرمنتقل کردیاتھاجس کی وجہ ملک معاشی طورپرکمروزہوچکاہے اُنہوں نے کہاکہ پچھلے عام انتخابات میں عوام نے تمام پار ٹیوں کومستردکرکے وزیراعظم عمران خان کوواضح مینڈیٹ دیااوراب وزیرعظم ملک لوٹنے والوں کاہرصورت احتساب کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -