پشاور،سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار،اسلحہ برآمد

پشاور،سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار،اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ ہزار خوانی خوڑ اور دیگر ملحقہ علاقو ں میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا ہے خفیہ اطلاع پر ہونے والی کاروائی کے دوران متعدد افراد گرفتار،جس کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمدکر لی گئی ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد شعیب کی نگرانی میں ہونے والے کاروائی میں تھانہ آغا میر جانی شاہ، تھانہ چمکنی اور تھانہ انقلاب پولیس کیساتھ ساتھ ایلیٹ کمانڈوں،آر آر ایف سمیت بی ڈی یو اور مقامی پولیس نے حصہ لیتے ہوئے ہزار خوانی خوڑ اور دیگر علاقوں میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کی ہے،جس کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے قبضے سے منشیات آئس،چرس جبکہ اسلحہ میں کلاشنکوف،دو عدد پستول اور کارتوس بھی شامل بھی برآمد کر لی ہے اسی طرح نامکمل کوائف پر بھی متعد افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل لاکر حراست میں لیا گیا ہے، تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -