مٹہ میں متحدہ اپوزیشن کا حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

      مٹہ میں متحدہ اپوزیشن کا حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ چوک میں متحدہ اپوزیشن کا احتجاجی مظاہرہ موجودہ نااہل حکومت کے خاتمے تک احتجاج جاری رہیگی موجودہ حکومت کے اسلام دشمن اور عوام دشمن پالیسیوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے مقررین کا خطاب مظاہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے شرکت نہیں کی مظاہرہ میں جمعیت علماء اسلام پختونخواملی عوامی پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی مظاہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کا کوئی جھنڈا نظر نہیں ایا پی پی پی اور قومی وطن پارٹی نے بھی اس انداز سے شرکت نہیں جس طرح کرنا چایئے تھا مظاہرے میں عوام کی تعداد بھی توقع کی مطابق نہیں رہی جمعیت علماء اسلام کے مقامی اہم رہنماوں نے بھی مظاہرہ میں شرکت نہیں کی تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ چوک میں متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام حکومت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں جمعیت علماء اسلام قومی وطن پارٹی پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور پی پی پی کے کارکنان اور قائدین نے شرکت کی مظاہرے سے عمران نعمانی عظمت علی خان خورشید علی خان مولانا عبدالحلیم بہادر شیر خان اٖفغان عمر علی یوسفزئی سمیع اللہ خان مفتی نصراللہ خان بابر قاری رحیم اللہ نصراللہ خان جے یو ائی کے ضلعی رہنماء اعجاز خان اور دیگر نے خطاب کی مقررین نے کہا کہ ملک پر مذیدنا اہل حکومت کا رہنا ملک وقوم کیلئے نقصادہ ہے اسلئے عوام متحدہ اپوزیشن کیساتھ ملکر موجودہ حکومت کے خاتمے تک احتجاج کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام کو موجودہ حکومت کی قول اور فعل میں تضاد کا پتہ چل چکا ہے اور اب عوام نکل کر موجودہ حکومت کی خاتمہ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اور متحدہ اپوزیشن کسی بھی صورت پر موجودہ حکومت کے اسلام دشمن اور عوام دشمن منصوبوں اورعزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے اور متحدہ اپوزیشن موجودہ نااہل حکومت کی خاتمے تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام کا جینا حرام کیا ہے اور اس وقت ملک میں غریب عوام کی بچے بھوکے سونے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ انصاف کی پر انے والی حکومت نے انصاف اور میرٹ کا جنازہ نکال دیا ہے اور اس وقت ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں دریں اثناء مٹہ چوک میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں پاکستان مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی نے شرکت نہیں کی جبکہ مظاہرہ میں خود جمعیت علماء اسلام کے مقامی اہم رہنماء بھی شریک نہیں ہوئے جبکہ قومی وطن پارٹی اور پی پی پی نے بھی اس انداز میں شرکت نہیں جس طرح کرنا چایئے تھا مظاہرے میں حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بھر پور نعرہ بازی کی گئی اور حکومت اور حکومت کی جاری پالیسوں پر خوب تنقید کی مظاہرہ میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مقررین نے مٹہ کالج کو طلباء کیلئے خالی کرانے اور مٹہ کالج بائے پاس کو کھولنے کا بھی مطالبہ کیا