اوچ، چکدرہ میں جمعیت کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

      اوچ، چکدرہ میں جمعیت کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

اوچ دیر لوئر (نمائندہ خصوصی)چکدرہ‘پلان سی کے تحت جے یو آئی تحصیل ادینزئی کا چکدرہ میں احتجاجی مظاہر ہ کمر توڑ مہنگائی‘نا اہل حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی۔جاوید اقبال،حسین شاہ یو سفزئی،خواجہ فیض الغفور،واصل خان تفصیلات کیمطابق متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے زیر اہتمام چکدرہ مین بازار میں پلان سی کے تحت مظاہرہ منعقد ہوا۔جس میں جمعیت علماء اسلام،عوامی نیشنل پارٹی کارکنوں سمیت انجمن تاجران چکدرہ بازار سے کثیر تعداد میں تاجروں نے شر کت کی۔آحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام لوئر دیر سیر اج الدین،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،قاضی ایاز، دربار مو لوی صاحب،تحصیل امیر مولانا شاہ حسین،مولانا غلام اللہ حقانی عوامی نیشنل پارٹی کے مر کزی نائب صدر حسین شاہ یو سفزئی،تحصیل صدر عوامی نیشنل پارٹی اللہ داد ایڈوکیٹ،صدر انجمن تاجران ادینزئی خواجہ فیض الغفور،سابق ضلعی کو نسلر واصل خان نے کہا کہ ”ریاست مدینہ طرز حکومت قائم کرنے والوں نے مہنگائی وبیروزگاری سے عوام کا جینا مشکل بنادیا ہے ۔حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔خود ساختہ مہنگائی بیروزگاری نے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے۔حکومت چند دنوں کی مہمان‘موجودہ نااہل پی ٹی آئی حکومت کو گھر بیجھنے کا وقت قریب ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔حکومت عوام کا اعتماد کو چکا ہے۔حکومت کے پاس غریب عوام کے لیے کوئی پروگرام نہیں۔مقررین نے کہا کہ حالیہ حکومت مقتدر قوتوں کی اشاروں پر چل رہاٍہے۔مقررین نے چکدرہ تحصیل ہیڈ کوراٹر ہسپتال میں ڈائیلاسز یو نٹ کی بندش پر سخت غم وغصہ کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ سیکرٹری ہیلتھ اور مقامی ایم پی اے اس مسئلہ کا سختی سے نوٹس لیں،مشینوں کی بندش سے گر دوں کی عارضہ میں مبتلا مر یضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -