پشاور میں غیر قانونی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپر یشن، 891کنکشن منقطع 

      پشاور میں غیر قانونی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپر یشن، 891کنکشن ...

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)جنرل منیجرسوئی ناردرن گیس پائپ لائن پشاورتاج علی خان  کے احکامات کی روشنی میں SNGPLکی ٹاسک فورس ٹیم کی غیر قانونی طورپرسوئی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف پشاوروملحقہ علاقوں میں بلاامتیازآپریشن کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان سوئی گیس نے کہاہے کہ ٹاسک فورس کی بلاامتیازآپریشن کے دوران891غیرقانونی کنکشنزمنقطع کردیئے گئے، 101لیگل صارفین جوغیرقانونی طورپرسوئی گیس استعمال کررہے تھے کومنقطع کردیا جبکہ 261مشتبہ گھریلومیٹرزبھی تبدیل کرکے ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں 6ایف آئی آرزدرج کردیئے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ ٹاسک فورس کے سورس رپورٹ پرکاروائی کرتے ہوئے بہاری کالونی پشاورمیں حسن زیب نامی شخص کے گھرکازیرزمین ڈائریکٹ کنکشن جوکہ جنریٹراورگھرکیلئے استعمال کررہاتھامیٹراورکنکشن کومنقطع کرکے متعلقہ پولیس سٹیشن میں FIRدرج کرانے کیلئے درخواست جمع کردی گئی،ملزم حسن زیب 12لاکھ 50ہزارروپے کی لاگت کا 199-HM3والیوم کاسوئی گیس غیرقانونی طورپراستعمال کررہاتھا۔علاوہ ازیں ٹاسک فورس ٹیم نے کمپریسراستعمال کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے چارسدہ روڈ،پشاور اورفیز6حیات آبادمیں گھریلو7 کنکشنز جبکہ دلزاک روڈپرکمپریسراستعمال کرنے پر4مختلف تندروں اورایک بیکری کاکنکشن بھی منقطع کردیاگیا۔ ترجمان سوئی گیس نے کہاکہ قانونی صارفین کوسوئی گیس کی سہولیات فراہم کرنے اورغیرقانونی طورپرسوئی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف گھیراتنگ کرنے کیلئے سوئی گیس کی ٹاسک فورس ٹیم تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جولائی2019سے اب تک ٹاسک فورس کی بلاامتیازکاروائیوں میں 310ملین روپے کی330-MMCFوالیوم کاکھوج لگایاجس کے باعث دیگر صارفین متاثرہورہے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -