زارعت کی بہتری اور گندم کی پیداور ابڑھانا ترجیحات میں سرفہرست ہیں، ملک لیاقت علی 

  زارعت کی بہتری اور گندم کی پیداور ابڑھانا ترجیحات میں سرفہرست ہیں، ملک ...

  

 تیمرگرہ(بیورورپورٹ)   محکمہ زراعت لوئر دیر کے زیر اہتمام تحصیل لعل میدان میں زراعت کی ترقی،پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کی مشکلات کی حل کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی خان،محکمہ زراعت لوئر دیر کے ڈسٹر کٹ ڈ ائر یکٹر مرا دعلی فصیح الدین اور سجادخان کے علاوہ تحصیل لعل قلعہ سے تعلق رکھنے والے زمینداروں اور کاشتکاروں نے شرکت کی،اس موقع پر زرعی ماہرین نے زمینداروں اور کاشتکاروں کو گندم کی پیداوار بڑھانے کے طریقے اور جڑی بوٹیوں کی کنٹرول اور احتیاطی تدابیر پر لیکچرز دئے،تر بیتی ورکشاپ سے ممبر صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی خان اور ڈسٹر کٹ ڈائر یکٹر زراعت لوئیر دیر مر اد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زراعت کی بہتری اور گندم کی پیداوار بڑھانا وفاق اورخیبر پختون خواہ حکومت کی تر جیحات ہیں حکومت زمینداروں اور کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے کوشاں ہے انھوں نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن بد قسمتی سے ماضی میں اس شعبے کو توجہ نہیں دی گئی تاہم موجودہ حکومت نے اس شعبے کو خصوصی توجہ دے کر زمینداروں اور کاشتکاروں کی مسائل اور مشکلات کی فوری حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ ملک میں نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہو بلکہ منافع میں ا ضافہ ہوڈسٹر کٹ ڈائر یکٹر زراعت مراد علی نے کہاکہمعاشی استحکام کا انحصار زراعت سے اوبستہ ہے اس لئے ضروری زمیندار اور کاشتکار زراعت کے نت نئے طریقوں پر عمل درامد کرئے بلکہ نئے بیج کا بھی استعمال بھی کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -