پار ا چنار،4 روزہ پولیو مہم شروع،ایک لاکھ 18 ہزار بچوں کو قطرے پلانا ہدف متعین
پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ویکسینیشن مہم شروع ہوگئی، ڈی سی کرم شاہ فہد کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے پاراچنار میں پولیو مہم کے آغاز کے موقع پر سول ہسپتال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع کرم ڈاکٹر عدنان خان کا کہنا تھا کہ ضلع میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 634 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ویکسینیشن کا عمل پانچ روز تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اپر کرم پولیو فری زون قرار دیا گیا ہے مگر آس پاس کے علاقوں ٹل، ہنگو، خیبر،وزیرستان اور خصوصا افغانستان میں یہ وائرس موجود ہے جس کی وجہ سے یہ ضلع کرم کو بھی متاثر کرسکتا ہے لہذا والدین اپنے کم عمر بچوں کو لازمی طور پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ اس موذی مرض سے مستقل بنیادوں پر چھٹکارا حاصل کیا جا سکیں