پبی،پولیس کی کارروائی 2موٹر سائیکل چور گرفتار

        پبی،پولیس کی کارروائی 2موٹر سائیکل چور گرفتار

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)تھانہ جلوزئی پولیس کی کامیاب کاروائی۔موٹر سائیکل چوری میں ملوث 02ملزمان گرفتار۔ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جْرم۔نشاندہی پر مختلف مقامات سے لاپتہ06موٹرسائیکلیں برآمدذوالفقار علی ساکن ڈاگ اسماعیل خیل نے جلوزئی پولیس کو اپنی موٹر سائیکل چوری ہونے کی رپوٹ درج کروائی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذالفقار نے موٹر سائیکل کی بڑھتی ہوئی چوری وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے DSP پبی خالد خان کی سربراہی میں SHOجلوزئی الطاف حسین پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد مسروقہ موٹر سائیکل کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کاٹاسک سونپ دیاپولیس ٹیم نے علاقے میں مخبروں کا نیٹ ورک فعال بنا کراپنی تفتیش جاری رکھی۔تفتیشی ٹیم نے ملزمان تک رسائی حاصل کی ملزمان راشد کریم ولد محمد کریم ساکن چوکی ممریز اور فاروق ولد امجد علی ساکن علی بیگ کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -