انقرہ،سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں تقریب 

   انقرہ،سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں تقریب 

  

 انقرہ (آئی این پی) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں پاسکتان کے ترک میں سفیر محمد سائرس سجاد قاضی، میئر انقرہ کیسورن، سول سوسائٹی اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکی میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ سانحہ 16 دسمبر کو پاکستانی قوم کبھی نہیں بھلا  سکتی جب 147 معصوم طالبعلموں پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے انہیں شہید کر دیا۔انہوں نے کہا کہ دردناک سانحے پر پوری پاکستانی قوم رنجیدہ ہے تاہم اس تاریخ کو کبھی دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترکی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر انقرہ نے کہا کہ 16 دسمبر کو رونماء ہونے والے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس درد ناک سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جب وحشی درندوں نے سینکڑوں معصوم طالبعلموں کو خون میں نہلا دیا۔ میئر انقرہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دونوں ممالک ٹی ٹی بی اور پی کے کے جیسی دہشتگرد تنظیموں سے نبرد آزما ہیں دونوں ممالک عوام کے تعاون سے ان دہشتگرد تنظیموں پر قابو پالیں گی۔میئر انقرہ نے کہا کہ پاک ترک ہر اچھے برے وقت کے دیرینہ دوست ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی کا رشتہ مزید مضبوط کیا جائے گا۔

 انقرہ 

مزید :

صفحہ اول -