نامکمل دستاویزات، مراد سعید کے والد کو آسٹریلوی ائیرپورٹ پر روک لیاگیا

  نامکمل دستاویزات، مراد سعید کے والد کو آسٹریلوی ائیرپورٹ پر روک لیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


امیلبورن (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرمواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید کے والد سعید اللہ کو آسٹریلیا کے میلبورن ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعید اللہ گزشتہ روز پاکستان سے میلبورن پہنچے تھے جہاں انہیں نامکمل دستاویزات پر ائیر پورٹ پر روکا گیا، مراد سعید کے والد سعید اللہ دستاویزات کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرسکے جس پر میلبورن پولیس اور امیگریشن حکام نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ مراد سعید کے والد کا اپنے اہلخانہ سے رابطہ بھی نہیں ہوسکاہے۔ 
مراد سعید/والد

مزید :

صفحہ اول -