حکومت نے ٹیکسٹائل ڈویژن ختم کردی، دفاتر وزارت تجارت میں ضم

  حکومت نے ٹیکسٹائل ڈویژن ختم کردی، دفاتر وزارت تجارت میں ضم

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل ڈویژن کوختم کرتے ہوئے اس کے دفاتر وزارت تجارت میں ضم کر دیئے،ٹیکسٹائل ڈویژن کے تمام دفاتر وزارت تجارت کے دفاتر تصور ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی کفایت شعاری مہم کی روشنی میں ٹیکسٹائل ڈویژن کو ختم کرتے ہوئے اس کے دفاتر وزارت تجارت میں ضم کر دیئے ہیں جس کے بعد وفاقی وزارتوں کی تعداد 33 جبکہ ڈویژنز کی تعداد کم ہو کر 41رہ گئی ہے۔

ٹیکسٹائل ڈویژن

مزید :

صفحہ اول -