نیب آرڈیننس میں ترمیم، وفاقی وزراء کااپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) دو اہم وفاقی وزراء نے نیب کے قانون میں ترمیم کیلئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے رابطہ قائم کرلیا اور یہ تجویز دی ہے کہ سابق وزیر قانون و پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے نیب آرڈیننس 1999ء میں ترمیم کیلئے جو قانونی مسودہ سینیٹ میں پیش کیا ہے اسے متفقہ طور پر سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور کرایا جا سکتا ہے تاہم اپوزیشن نے اس معاملے میں ابھی تک حکومت کو کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران دو اہم وفاقی وزراء نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ آصف،خرم دستگیر اور رانا تنویر سے غیر رسمی طور پر نیب آرڈیننس میں ترمیم کے معاملے پر بات چیت کی ہے اور یہ تجویز دی ہے کہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کا جو بل سینیٹ میں پیش کیا ہے وہی بل اگر قومی اسمبلی میں بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے اور اپوزیشن تعاون کرے تو حکومت اپوزیشن کی تجاویز اس بل میں شامل کرنے کیلئے تیار ہے تاہم اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت کی اس پیشکش کا ابھی واضح جواب نہیں دیا۔
نیب آرڈیننس