مریم کی پاسپورٹ واپسی، یوسف عباس کی ضمانت کیلئے درخواست پر نیب سے جواب طلب

      مریم کی پاسپورٹ واپسی، یوسف عباس کی ضمانت کیلئے درخواست پر نیب سے جواب ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کے لئے دائر درخواست پرنیب کو جواب داخل کرانے کے لیے 24 دسمبر تک مہلت دے دی،نیب پراسیکیوٹر فیصل بخاری کی جانب سے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت کی استدعا کی گئی تھی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے سماعت کی، درخواست گزار مریم نواز شریف کا موقف ہے کہ ان کے والد کی طبیعت سخت خراب ہے،والد کی دیکھ بھال کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔دریں اثنالاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگرملز منی لانڈرنگ میں گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی درخواست ضمانت پر نیب کو جواب داخل کرانے کی 24 دسمبر تک مہلت دے دی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے یوسف عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،دائر درخواست میں چیرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ نیب کی حراست میں 48 دن جسمانی ریمانڈ پر رہا لیکن کوئی شواہد عدالت پیش نہیں کئے گئے،نیب نے 410 ملین کی رقم کا الزام لگایا جبکہ اس کا تمام ریکارڈ موجود ہے، تمام رقم بینکنگ چینل سے پاکستان آئی اور اس پر ٹیکس بھی دیا، نیب نے بے بنیاد الزامات لگائے،عدالت سے استدعاہے کہ درخواست ضمانت بعداز گرفتاری منظور کی جائے۔ 

نیب،جواب طلب

مزید :

صفحہ اول -