حکومتی قرضوں کی تفصیلات  اسمبلی میں لائی جائے 

حکومتی قرضوں کی تفصیلات  اسمبلی میں لائی جائے 

  

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی اسمبلی کے فلور پر کئی مرتبہ حکومت سے یہ ڈیمانڈ کر چکے ہیں کہ وہ اہم اور قومی نوعیت کے معاملات پر اسمبلی کواعتماد میں لیا کرے لیکن یہ حکومت کی ضد اور ہٹ دھرمی کہہ لیں یا پھر یہ کہہ لیں کہ حکومت خود کو کسی کو جواب دہ ہی نہیں سمجھتی،البتہ میں یہ بات دعوے سے کہتی ہوں پوری اپوزیشن کو یہ نہیں پتہ ہو گا کہ اب تک حکومت نے کون کونسے مما لک سے کن کن شرائط پر قرض لئے ہیں اور ان کی ادائیگی کا طریقہ کار کیا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا جس رفتار سے موجودہ حکمرانوں نے قرضے لئے ہیں اتنے قرضے تو ماضی کی حکومتوں نے اپنے پورے پانچ سالوں میں بھی نہیں لئے ہو ں گے، ہمارا مطالبہ ہے موجودہ حکومت نے اپنے پندرہ ماہ جتنے قرضے لئے ان کی تفصیلات اسمبلی میں لائی جائے۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ اول -