ملکی خسارے میں کمی کا حکومتی وعدہ ضرور پورا ہوگا
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک چلانے کیلئے برادر ہمسایہ مما لک سے قرض لئے ہیں،یہ سچ ہے کہ وہ قرضے نہیں لینا چاہتے تھے مگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اس قدر ملکی خزانے کو لوٹا اور پاکستان کو اس قدر خسارہ دیا کہ ملک چلانے کیلئے مجبوری میں وزیراعظم کو قرض لینا پڑا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے کہ وہ ملکی خسارے کو کم کریں گے تو ایسا ہو کررہے گا، ملکی معاشی صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی ہے جلد ہی اس کے ثمرات عوام تک بھی پہنچیں گے۔
حلیم عادل شیخ