خسارے، قرض اور امداد پر حکومت قوم کو اعتماد میں لے

خسارے، قرض اور امداد پر حکومت قوم کو اعتماد میں لے

  

اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت وجود میں آئی ہے تو وہ ایک کنفیوذڈ پالیسی پر کام کررہی ہے پہلے کہا گیا کہ قرض نہیں لیں گے پھر قرض لے لیا پھر کہا گیا نہیں یہ قرض نہیں ویسے ہی امداد ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت نے اب تک جس بھی ملک سے جو بھی قرض لئے ہیں یا پھر کسی ملک نے ہماری کوئی ویسے ہی مدد کی ہے تواس کے بارے میں قوم کو بتایا جائے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے کسی ملک سے ویسے ہی کوئی امداد لی ہے تو وہ رقم کہاں گئی، اس کے بارے میں بتایا جائے اور اس حکومت نے اب تک کتنا خسارہ کم کیا اور کتنا اپنی نااہلی سے بڑھایا اس کے بارے میں بھی قوم کو بتائے۔

غلام بلور

مزید :

صفحہ اول -