نیشنل ایکشن پلان اور نیکٹا پر نظرثانی کی ضرورت،شیری رحمان

  نیشنل ایکشن پلان اور نیکٹا پر نظرثانی کی ضرورت،شیری رحمان

  

اسلام آباد(آن لائن)سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی 5 ویں برسی پر نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آج نیشنل ایکشن پلان اور نیکٹا پر نظرثانی کی ضرورت ہے، دسمبر پیپلز پارٹی کے لئے ویسے ہی ایک غم کا مہینہ ہے، شہید بچوں، پرنسپل، اساتذہ اور اسٹاف کے خون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ایک بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس نے پہلے سے موجود زخموں کو گہرا کر دیا۔شیری رحمان نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس نے ملک کو دہشتگردوں کے خلاف متحد کیا، شہید بچوں، پرنسپل، اساتذہ اور اسٹاف کے خون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر کام ہونا چاہئے۔حکومت احتساب اور سیاسی معاملات میں الجھی ہوئی ہے، سانحہ اے پی ایس کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں، اے پی ایس کمیشن رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔

شیری رحمان

مزید :

علاقائی -