دریائے آمور پر چین سے رابطے کیلئے ریلوے پل آئندہ سال تعمیر کرلیا جائے گا، روس
ماسکو (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ دریائے آمور پر چین کے ساتھ رابطے کے لیے نزلینسکوف ٹونگجیانگ ریلوے پل آئندہ سال2020 ء کے آخر تک تعمیر کرلیا جائے گا۔اس منصوبے پر 9 ارب روبل (143 ملین ڈالر) لاگت آئے گی۔ یہ بات روسی صدر والادیمیر پیوٹن کے مشرق بعید کے علاقوں کے لیے نمائندے یوری ٹروٹنیف نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ جون کے بجائے دسمبر 2020ء میں مکمل ہوگا۔
اس کی لمبائی 2 ہزار 209 میٹر ہے جس کا 309 میٹر حصہ روسی علاقے میں واقع ہے۔ اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 9 ارب روبل (143 ملین ڈالر) لگایا گیا ہے جبکہ چین نے اپنی طرف سے اس پر کام مکمل کررکھا ہے۔یاد رہے کہ اس منصوبے بارے معاہدے پر دونوں ملکوں نے 2013ء میں دستخط کیے تھے تاہم اس کی تکمیل میں بار بار تاخیر کی گئی، اب اسے 2020 ء کے آخر میں مکمل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔