برطانیہ کے یورپ سے علیحدہ ہونے پر بیلیجیم میں 42ہزار افراد بے روزگار ہو جائینگے

برطانیہ کے یورپ سے علیحدہ ہونے پر بیلیجیم میں 42ہزار افراد بے روزگار ہو ...

  

لندن (این این آئی)برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کے نتیجے میں بلجیم کے 42 ہزار افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔ بلجیم کی معروف لیون یونیورسٹی اور فلامش گورنمنٹ کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کے نتیجے میں بلجیم کے 42 ہزار افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔ تحقیق کے مطابق بلجیم کا فلامش بولنے والا علاقہ جو کہ فلاندرز کہلاتا ہے وہاں سے 28 ہزار، فرانسیسی زبان بولنے والوں کے علاقے سے 10 ہزار اور دارالحکومت برسلز سے 4 ہزار نوکریاں ختم ہوجائیں گی۔بلجیم کا دوسرا بڑا اور ساحلی شہر اینٹورپن اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوگا،جہاں سے 7 ہزار 900 افراد اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔اس تحقیق کے مطابق جو شعبے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، ان میں خوراک اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق بریگزیٹ کے بعد اگر یورپ اور برطانیہ کے درمیان تجارت کا کوئی قابل عمل فارمولہ نکل آتا ہے تو اس کے ذریعے ان 42 ہزار میں سے 6 ہزار ملازمتوں کو بچایا جاسکتا ہے۔

نوکریاں

مزید :

علاقائی -