دہشتگردی سے شمالی وزیر ستان کے متاثر ہ تاجروں میں 50کروڑ روپے کے چیک تقسیم

  دہشتگردی سے شمالی وزیر ستان کے متاثر ہ تاجروں میں 50کروڑ روپے کے چیک تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آئی این پی) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے قبائلی عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دیں گے، قبائلی عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے 25تاجروں میں 50کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے۔وزیر اعلی کا کہنا تھا شمالی وزیرستان کے تاجروں کو سہو لت دے رہے ہیں، 10دن میں قبائلی نمائندگان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، نقصانات کے ازالے کیلئے 7ارب 76 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔ نقصانات کے ازالے کیلئے 2 ارب روپے پہلے سے جاری ہوچکے۔میرانشاہ بازار میں 5 ہزار 654 دکانوں کیلئے 1 ارب 69 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، 69 پٹرول پمپس کے نقصانات کے ازالے کیلئے 33 کروڑ روپے مختص ہیں۔ میر علی بازار کی 3 ہزار 307 دکانوں کیلئے 2 ارب 80 کروڑ مختص ہیں۔ 100 کنال پر ترقیاتی کاموں کیلئے 2 ارب 92 کروڑ روپے مختص ہیں۔انہوں نے سانحہ اے پی ایس شہدا کے والدین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بچوں کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ قیام امن کیلئے معصوم بچوں کی قربانی سنہری حروف سے لکھی جائیگی۔ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ناقابل تلافی نقصان پر ان کے صبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دنیا گواہ ہے دہشتگردی کیخلاف نونہالوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ صوبائی حکومت آزمائش کی گھڑی میں والدین کیساتھ ہے۔ ماضی میں بھی ان کی ہر طرح دلجوئی کی، آئندہ بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
چیک تقسیم

مزید :

علاقائی -