بھارت معاشی اصلاحاتی ڈھانچہ تبدیل کرے ورنہ نقصان اٹھائے گا، آئی ایم ایف

      بھارت معاشی اصلاحاتی ڈھانچہ تبدیل کرے ورنہ نقصان اٹھائے گا، آئی ایم ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی چیف اکانومسٹ نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اس کی شرح نمو 6 سال میں کم ترین سطح پر آ چکی ہے،اگر حکومت اپنے بنکوں کے معاملات اور مزدوروں کے حوالے سے موجودہ ڈھانچے میں تبدیلی نہیں لاتی تو آئندہ سالوں میں شرح نمو میں مزید کمی واقع ہو جائیگی۔ آئی ایم ایف کی چیف اکانومسٹ گیتا گوپی ناتھ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارتی شرح نمو میں گزشتہ چھ سالوں کے دوارن سب سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے،اگر بھارت متعلقہ شعبوں میں اصلاحات نہیں کرتا تو اسے معاشی ترقی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،چیف اکانومسٹ نے بھارتی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی معیشت 6 سالوں میں انتہائی سست روی کا شکارہے جس کے باعث بیروزگاری اورمعاشی سطح پر بے یقینی کی صورتحال میں اضافہ ہو رہا ہے۔
آئی ایم ایف انتباہ

مزید :

علاقائی -