رابطہ عالم اسلامی کے امدادی، ترقیاتی منصوبوں کا نیٹ ورک عالم گیر ہو چکا

    رابطہ عالم اسلامی کے امدادی، ترقیاتی منصوبوں کا نیٹ ورک عالم گیر ہو چکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
دبئی (این این آئی)رابطہ عالم اسلامی نہ صرف عرب ممالک کے اندر بلکہ جغرافیائی سرحدوں سے ماورا ہو کر دنیا بھر میں امدادی اور ترقیاتی منصوبوں میں پیش پیش ہے۔ ریلیف، تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے کئی منصوبے اس وقت دنیا کے 49 ممالک میں جاری ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق رابطہ علام اسلامی کے زیرانتظام جنگ زدہ علاقوں اور قدرتی آفات کا شکار ہونے والے خطوں میں سال 2019ء میں 49 ممالک میں 72 منصوبے شروع کیے گئے۔ ان منصوبوں پر 30 ملین سعودی ریال خرچ کیے گئے جب کہ ان سے نو لاکھ افراد مستفید ہوئے۔رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے دنیا کے مختلف ممالک میں جاری منصوبوں میں صحت کا شعبہ سرفہرست ہے۔ رواں سال کے دوران رابطہ عالم اسلامی نے صحت کے 66 منصوبے شروع کیے۔یہ منصوبے 48 ممالک میں جاری ہیں۔ ان سے چھ لاکھ 36 ہزار افراد نے استفادہ کیا۔ ان منصوبوں پر تقریبا 14 ملین سعودی ریال خرچ کیے گئے۔ رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے تیس ممالک میں تعلیم کے 71 منصوبے شروع کئے گئے۔ ان سے 34 ہزار افراد مستفید ہوئے۔


تعلیمی منصبوں پر تقریبا 13 ملین ریال خرچ کیے گئے۔ترقیاتی منصوبے رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے نہ صرف تعلیم، صحت اور بنیادی انسانی امداد کے شعبوں میں مدد کی جا رہی ہے کہ رواں سال کے دوران رابط کی طرف سے دنیا کے کئی ملکوں میں 21 ترقیاتی پروجیکٹ شروع کیے گئے۔ ان منصوبوں سے ایک ملین افراد مستفید ہوں گے۔ 13 ممالک میں شروع کیے گئے ان منصوبوں پر ایک سو 53 ملین ریال صرف کیے گئے۔

مزید :

علاقائی -