سعودی عرب میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری

    سعودی عرب میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری

  

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی صوبے جازان کا علاقہ حروب یورپی سیاحوں کا مرکز بن چکا ہے اور یہاں بڑی تعداد میں یورپی باشندے آرہے ہیں۔ سیاحوں میں زیادہ تعداد فرانسیسی خواتین کی ہے۔ فرانسیسی خاتون سیاحوں کا گائیڈ ایک مقامی نوجوان ساری الحمری ہے جس سے فرانسیسی سیاح خواتین سمیت محکمہ سیاحت کے حکام بھی متاثر ہیں۔

ساری الحمری مڈل کلاس کا طالب علم ہے جسے انگریزی بولنے، لکھنے اور پڑھنے میں کمال حاصل ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے سیاحت کے شعبے میں کام کرنا اچھا لگتا ہے۔

فرانس کی سیاح خاتون نے جازان میں قدرتی مناظر، آب و ہوا اور تاریخی مقامات دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہاں آنے سے قبل جازان کے بارے میں معلومات جمع کیں تھیں۔

مزید :

علاقائی -